Monday, January 30, 2023

کراچی میں 10سالہ بچے نے مذاق میں کار چرا لی

کراچی میں 10سالہ بچے نے مذاق میں کار چرا لی

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں 10 سالہ بچہ  کارلے اڑا، پولیس نے دس سالہ بلال کو سی ویو سےحراست میں لےلیا،بچہ کہتاہے کار چلانے کاشوق تھا اس لئے گاڑی چوری کی ، پولیس نےتنبیہہ کرکے بچے کو والدین کےحوالےکردیا۔

ماہر کارلفٹر یا چھوٹے بچے کی شرارت، دس سالہ بلال نےسب کوحیران کردیا ۔ ڈیفنس کےعلاقے خیابان مجاہد فیز فائیو سے کار چوری اور خود چلائی ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں تمام مناظر ریکارڈ ہوگئے۔

بلال کو کار کا دروازہ مہارت سے کھولتے دیکھا جا سکتا ہے  ، دس سالہ بچے نے چند سیکنڈز کے اندر کار کا دروازہ کھولا ، پارٹنر دروازے سے داخل ہوا اور کار دوڑا دی ۔

گاڑی چوری کا کنڑول پر میسج چلا تو پولیس الرٹ ہوگئی ، گاڑی کو سی ویو پر روک لیا ، اندرسے بچہ نکلاتو پولیس بھی حیران ہوگئی۔

ملزم بلال مچھرکالونی کا رہائشی ہے ، بتایاکہ کارچلانےکاشوق  ہے اسی لئے چوری کی۔