Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار کار پل کے پلر سے ٹکرا کر الٹ گئی،4 افراد جاں بحق

کراچی میں یونیورسٹی روڈ  پر تیز رفتار کار پل کے پلر سے ٹکرا کر الٹ گئی،4 افراد جاں بحق
February 22, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار کار پل کے پلر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کار ڈرائیور سے بےقابو ہو کر پیڈسٹرین برج کے پلر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور انجن بھی دور جاگرا۔ کار میں سوار تین دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک دوست کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد وہ بھی انتقال کر گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد اسد ، تیمور ، روحان اور رمیز کے ناموں سے کر لی گئی۔ اہلخانہ کے مطابق چاروں آپس میں دوست تھے اور ہوٹل پر کھانا کھانے کے لئے گئے تھے۔ متاثرہ کار کو کرین کی مدد سے سڑک سے اٹھایا گیا۔