Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر
September 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا، سخت حفاظتی انتظامات،پولیس اور  رینجرز کے حصار میں  جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارا در پہنچا۔ جلوس کی سکیورٹی  کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ پر گلیاں بند، دکانیں سیل، موبائل فون سروس معطل رہی ۔  سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے بھی نگرانی کا عمل جاری رہا ۔  گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے  مرکزی جلوس کا دورہ کرتے ہوئے  سکیورٹی  انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کراچی میں یوم عاشور پر نشتر پارک میں مرکزی مجلس بپا ہوئی ،  جس کےبعد امام بارگاہ شاہ خراساں سے مرکزی جلوس برآمد ہوا، تبت سینٹر پر نماز ظہرین ادا کی گئی ۔ جلوس کی گزر گاہوں پر سخت حفاظتی انتظامات، پولیس اور رینجرز اہلکار سکیورٹی  پر مامور رہے ۔  بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات رہے جبکہ سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے ایم اے جناح روڈ پر گلیاں بند اور دکانیں سیل رہیں۔مرکزی جلوس کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے بھی نگرانی کی گئی، جلوس روٹس اور حساس مقامات پر موبائل فون سروس معطل رہی۔ ادھر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بھی مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سکیورٹی  انتظامات کا جائزہ لیا۔مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔