کراچی (92 نیوز) موٹر سائیکل سواروں کے حادثات میں جانوں کے ضیاع کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار پر ٹریفک پولیس نے 7 روزہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ کیا جائیگا۔
اس موقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں کے حادثات کے دوران اموات کی بڑی وجہ ہیلمٹ کا نہ لگانا ہے۔ مہم شہریوں کی حفاظت کے لئے شروع کی گئی ہے
شہری کہتے ہیں کہ ٹریفک پولیس کی یہ مہم ایک اچھا اقدام ہے اور ہیلمٹ لگانے میں کوئی مسئلہ نہیں بلکہ یہ آپ کی اپنی حفاظت کے لیے ہے ۔
ٹریفک پولیس حکام کہتے ہیں کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسواروں پرپہلی دفعہ میں 170 روپے جرمانہ جبکہ دوبارہ قانون توڑنے پرجرمانہ میں اضافہ کردیا جائیگا۔