Saturday, July 27, 2024

کراچی میں ہڑتال کے بعد پہلی پرواز لینڈ کر گئی

کراچی میں ہڑتال کے بعد پہلی پرواز لینڈ کر گئی
February 8, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں پی آئی اے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔ پی آئی اے کی پرواز جدہ سے عمرہ زائرین کو لے کر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کی پرواز پی کے سات سو بتیس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز کے ذریعے عمرہ زائرین کو وطن واپس لایا گیا جبکہ پی آئی اے کی پرواز پی کے سات سو اکتیس ممکنہ طور پر آج شام عمرہ زائرین کو لے کر جدہ جائے گی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی مشکلات کی وجہ سے سعودی عرب جانے والی فلائٹس کو جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت تین سو سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب جانے کے لیے تیار ہیں۔ سہیل بلوچ نے کراچی میں فلائٹ آپریشن مکمل بحال ہونے کی خبروں کی تردید کی۔