Thursday, October 6, 2022

کراچی میں ہولناک دہشت گردی پر آج یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں، کاروباری مراکز بند، ملک بھر میں افسوس کی فضا

کراچی میں ہولناک دہشت گردی پر آج یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں، کاروباری مراکز بند، ملک بھر میں افسوس کی فضا
لاہور (92نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت آج ملک بھر میں سانحہ صفورا پر یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ روز سانحہ صفورا کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد میں ایوان صدر، وزیراعظم ہاﺅس، سپریم کورٹ اور تمام دیگر اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ خال خال ہی نظر آ رہی ہے جبکہ مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں کی جانب سے آج ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ سندھ کے تمام بڑے شہروں میں کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند ہیں۔ افسوسناک واقعہ پر چاروں صوبوں کی اہم عمارتوں پر بھی قومی پرچم سرنگوں ہے۔