Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں گھریلو ملازم نے چھریوں کے وار کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا

کراچی میں گھریلو ملازم نے چھریوں کے وار کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا
May 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس بخاری کمرشل میں گھریلو ملازم نے چھریوں کے وار کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ سابق ملازم نواز پیسوں کی لالچ میں پرانے مالک جاوید کے گھرمیں داخل ہوا۔ چھریوں کے وار کرکے 85 سالہ جاوید اور ان کی 80 سالہ اہلیہ کو قتل کر دیا۔ گھر میں موجود میل نرس عمر پر بھی جان لیوا حملہ کیا تاہم وہ شدید زخمی ہو گا۔ اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ ملزم گھر سے سامان سمیٹ رہا تھا کہ اتنی دیر میں پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر ملزم گھر میں چھپ گیا جس کو کچھ ہی دیر میں پولیس نے گرفتارکر لیا۔ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاوید انکی اہلیہ اور ایک بیٹی گھر میں رہتی تھی جو کافی عرصے سے بیمارہے۔