Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں گڑبڑ ہوئی تو لندن میں متحدہ قائد کو جواب دینگے : مصطفیٰ کمال

کراچی میں گڑبڑ ہوئی تو لندن میں متحدہ قائد کو جواب دینگے : مصطفیٰ کمال
May 14, 2016
کراچی (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماو¿ں سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی ”را“ کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کو تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے رینجرز ہیڈ کوارٹرزمیں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی جس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں وامان اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں اور سیاسی جماعتوں میں ان کے ایجنٹوں اور لاپتہ افراد کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی کراچی سمیت صوبے بھر میں قیام امن اور بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی ”را“ کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کو بتا دیا کسی کو غائب یا ہلاک کرکے آپریشن کامیاب نہیں ہو سکتا۔ کراچی میں کوئی شرپسندی ہوئی تو لندن میں متحدہ قائد کے گھر کے سامنے جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت امن‘ عدم تشدد کی سیاست اور قومی جھنڈے کی سربلندی پر یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے عدم تشدد کی سیاست کو فروغ دینے کے لیے پاک سرزمین پارٹی کی کاوشوں کو سراہا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔