Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں گلشن حدید لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک

کراچی میں گلشن حدید لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک
February 7, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گلشن حدید لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گیا۔

ادھر کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ گلزار ہجری کی اسکاؤٹ کالونی میں رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ واقعے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

احسن آباد میں پانی چوری کیخلاف کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پولیس نے 4 ملزمان کو شکنجے میں بھی لے لیا ۔

گزشتہ روز کارروائی کے دوران 72 انچ کی لائن سے 2 غیرقانونی کنکشن منقطع کیے گئے تھے۔

 دوسری طرف سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باڈی بلڈ جان کی بازی ہار گیا۔ باڈی بلڈر  فاروق رفیق نے جاں بحق ہونے سے پہلے ایک ڈاکو کا سر بھی پھاڑ دیا تھا۔ فاروق رفیق کراچی چیمپئن سمیت مسٹر سینٹرل بھی رہ چکے تھے۔

سرجانی ٹاؤن کے عبدالرحیم گوٹھ میں 2 ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا۔ ملزمان15 تولے سونا، 60 ہزار روپے اور موبائل فون لے اڑے۔