Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں گزشتہ شب آنیوالی اچانک آندھی نے سب کو حیران کر دیا

کراچی میں گزشتہ شب آنیوالی اچانک آندھی نے سب کو حیران کر دیا
June 4, 2020

کرایچ ( 92 نیوز) کراچی میں گذشتہ شب آنے والی اچانک آندھی نےسب کو حیران کردیا،پہلے ہلکی اور پھر اگلےہی لمحے تیز ہوائیں چلیں ،جس ساتھ مٹی کا طوفان آگیا،چند لمحوں کےلئےحد نگاہ بھی صفر ہوگئی،آندھی چلی  تو بجلی چلی گئی،جوکئی گھنٹوں بعد بحال ہوئی۔

نہ کوئی اطلاع،نہ کوئی پیشگوئی ،پھرتیز ہوائیں اور آندھی کہاں سے آئی،کراچی میں کل شب اچانک تیز ہوائیں چلی ، جودیکھتےہی دیکھتے آندھی میں بدل گئیں ، آندھی کےساتھ مٹی کاطوفان اٹھا ، توسب  کچھ اوجھل  ہوگیا۔

کہیں ٹین  کی چادر اڑ گئی تو کہیں درخت گرگئے ، شہری اس اچاند صورتحال سےپریشان ہوگئے ، بادلوں میں بجلی بھی خوب چمکی ، ہلکی  بارش بھی ہوئی ، کیونکہ اس حوالےسےمحکمہ موسمایت نےکوئی  پیشگوئی نہیں کی تھی۔

گلستان جوہر بلاک پندرہ میں درخت  گاڑی پر گرگیا ، گاڑی میں بیھٹی فیملی کو معمولی خراشیں آئی اورانہیں باحفاظت باہر نکال لیاگیا ،آندھی چلی تو شہر کےبیشتر علاقوں میں بجلی چلی گئی ، کہیں بجلی کےکھمبےگرگئےتو کہیں بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں ، بجلی نہ ہونے سےشہری دوہری  پریشانی کا شکارہوگئے۔

بیشترعلاقوں کی بجلی تو چند گھنٹوں  بعد بحال ہوگئی ، تاہم جہاں کھمبے گرئے وہاں بجلی اب تک بحال نہ ہوسکی۔