Wednesday, September 28, 2022

کراچی میں کیلیگرافی اور ترکش آرٹ کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد

کراچی میں  کیلیگرافی اور ترکش آرٹ کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں کیلیگرافی اور ترکش آرٹ پر مبنی خوبصورت فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جسمیں دیکھنے والوں نےخوب داد دی ۔
ترکش ثقافت اوراسلامک کیلی گرافی کے حسین امتزاج سے مرتب کئے جانے والے خوبصورت فن پاوں کی نمائش میں مصور عامرکمال کے فن پاروں کودیکھنےوالوں نےخوب پسند کیا۔
عامرکمال نے کہا کہ انھوں نے ترکش ثقافت سے درویش کو فن پاروں میں اس لئے شامل کیا کہ وہ خودی میں کھوجانے والا ہوتا ہے۔
نمائش میں شریک افراد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ مصور کا کام اس کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اوشین آرٹ گیلری میں سجنے والی یہ نمائش 27 دسمبر تک ناظرین کے لئے جاری رہے گی۔