کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بلندترین سطح بیس فیصد تک پہنچ گئی
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہو گئی۔ مثبت کیسز کی شرح بلندترین سطح بیس فیصد تک پہنچ گئی۔
ملک بھر کی نسبت روشنیوں کے شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ صرف دسمبر کے دوران ٹرانسمیشن ریٹ اٹھارہ فیصد سے زیادہ ہے۔ پانچ نومبر سے چودہ نومبر تک شہر میں انہتر ہزار تین سو بیاسی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تیرہ ہزار سات سو تینتالیس افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ یعنی صرف دس روز میں کورونا کی شرح انیس اعشاریہ اکیاسی تھی جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کیسز بڑھ رہے ہیں، اموات بھی ہو رہی ہیں لیکن شہریوں کو لگتا ہے کوئی خوف نہیں ، تو ماسک کا استعمال کریں ، سماجی فاصلہ اپنائیں ، اپنی اور دوسروں کی زندگی بچائیں۔