Tuesday, September 17, 2024

کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویریئنٹ سے ایک ہی گھر کے 9 افراد متاثر

کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویریئنٹ سے ایک ہی گھر کے 9 افراد متاثر
July 13, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویریئنٹ سے ایک ہی گھر کے 9 افراد متاثر ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیاری جنرل اسپتال کی انچارج کورونا وارڈ پروفیسر انجم رحمٰن کے مطابق ملیر کی رہائشی متاثرہ فیملی میں میاں بیوی، بچے اور دیگر افرد شامل ہیں۔ متاثرہ فیملی ملیر کی رہائشی ہے۔ طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔ عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔