Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں کورونا وائرس کا شکار 5 پولیس اہلکار شہید

کراچی میں کورونا وائرس کا شکار 5 پولیس اہلکار شہید
May 17, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، تاہم دوسری جانب وائرس کو شکست دینے والے اہلکار تازہ دم ہوکردوبارہ فرائض کی ادائیگی کے لئے پہنچ گئے ہیں۔ سندھ بھر میں 170 سے زاہد اہلکار متاثر ہوئے، 5 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ 31 اہلکار وائرس کو شکست دینے کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر آنا شروع ہوگئے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں۔ دوسری جانب ایس ایس یو اہلکار وسیم تنولی کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران فلاحی ادارے کے اہلکاروں نے وڈیو بنانی جس پر افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے بچنے کے لئے پولیس کے ہر یونٹ کو ہینڈ سینیٹائزر، ماسک، ڈیٹول، حفاظتی لباس اور جراثیم کش صابن  فراہم کیا گیا ہے۔