کراچی میں کورنگی کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں کھلے مین ہول میں گر کر 5 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقےکورنگی کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں کھلے مین ہول میں گر کر 5 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بچے کی شناخت محمد بلال کے نام سے کی گئی۔
واٹر بورڈ اینڈ سیوریج کے حکام کے نا اہلی کے باعث کورنگی کے ڈی اے ایمپلائزڈ سوسائٹی کھلے مین ہول میں گر کے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بلال گذشتہ شام لاپتہ ہوا تھا۔
تلاش کرنے پر بچے کی لاش کھلے مین ہول سے مل گئی ۔ بچے کی لاش صدر میں واقع سرد خانے منتقل کردی گئی جسے آج تدفین کیلئے باجوڑ روانہ کر دی جائے گی۔ بچے کے اہل خانہ نے کارروائی کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔