کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کا خدشہ ہے ، سمندری ہوائیں معطل اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، سورج آگ برسائے گا، طبی ماہرین نے شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دےدیا۔
شدید دھوپ ، ہوا میں نمی کی کمی اور پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ، کراچی میں کل ہیٹ ویو کےخدشات ہیں،ایک طرف آگ برساتا سورج ہوگا تو دوسری طرف سمندری ہوائیں بھی نہیں چلیں گی ، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کل سے سمندری ہوائیں منقطع اور ریگستانی گرم اور خشک ہوائیں شہر میں راج کریں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر 5 سے 8 مئی تک بر قرار رہے گی۔ شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں ، شہر میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔