Friday, February 3, 2023

کراچی میں کرپشن کے ثبوت پیش کر دیئے ،میئر کا اگلا ٹھکانہ جیل ہے، فیصل واؤڈا

کراچی میں کرپشن کے ثبوت پیش کر دیئے ،میئر کا اگلا ٹھکانہ جیل ہے، فیصل واؤڈا
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم آمنے سامنے آگئیں ،فیصل واوڈا متحدہ بانی، مئیر کراچی اور خواجہ سہیل منصور پر برس پڑے اور کہا کہ  سارے ثبوت پیش کردیے ،کے ایم سی میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے ، مئیر کا اگلا ٹھکانہ جیل ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے خواجہ سہیل منصور اور ان کے بھائی کے خلاف ثبوت نیب سندھ کو جمع کرادیے ، میڈیا سے گفتگو میں کہتے ہیں متحدہ بانی اور نواز شریف کی کرپشن کا ثبوت دے چکا، مئیر کراچی نے 9 ارب لیکر بھی کام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر دیگر ممالک میں جائیدادیں بنارہے ہیں،تین روز میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، ہمیں کوئی ادھار نہیں دیتا، کرپٹ افراد کے پاس لینڈ کروزرز کہاں سے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے نام بھی بتائے،جو کے ایم سی میں بیٹھ کر کرپشن کو ہوا دے رہے ہیں۔