Thursday, September 29, 2022

کراچی میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کی پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق

کراچی میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کی پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق
اسلام آباد (92 نیوز) کراچی میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آگیا، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق کردی۔ کراچی میں کرونا سے متاثرہ شخص یحییٰ جعفری چند روز قبل ایران سے آیا۔ جس میں وائرس کی تشخیص ہوگئی، نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہے۔ https://twitter.com/zfrmrza/status/1232707169163841537?s=20 معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق کردی، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔