کراچی میں کام ہم کروا رہے ہیں ، اشتہار صوبائی حکومت چلا رہی ہے ، علی زیدی
کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کراچی میں کام ہم کروا رہے ہیں لیکن اشتہار صوبائی حکومت چلا رہی ہے۔
علی زیدی ایک بار پھر سندھ حکومت پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا یہاں پانی لائنوں میں آتا نہیں ٹینکروں سے ملتا ہے۔
انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران علی زیدی نے جلد گرین لائن چلنے کی نوید بھی سنائی۔ بولے جلد یہ تحفہ کراچی والوں کو دیں گے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ ہم نے کام نہیں کروایا۔ نو ارب سے زائد کے فنڈز مختلف منصوبوں کی مد میں جاری ہوئے۔
وفاقی وزیر نے سابق سی پی ایل سی چیف شرف الدین کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کا اسکارف پہنایا۔