Saturday, December 10, 2022

کراچی میں کار تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، پانچ نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمی، جناح اسپتال منتقل

کراچی میں کار تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، پانچ نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمی، جناح اسپتال منتقل
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں ایک کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں پانچ نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ شاہراہ فیصل عوامی مرکز کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی عمریں بیس سے پچیس سال کے درمیان ہیں۔