Friday, September 30, 2022

کراچی میں ڈینگی 200 سے زائد افراد میں دینگی بخار کی تصدیق

کراچی میں ڈینگی 200 سے زائد افراد میں دینگی بخار کی تصدیق
کراچی ( 92 نیوز) کراچی بھرمیں بارشوں کے بعد ڈینگی بخار نے سر اٹھا لیا گزشتہ ایک ماہ کے دوران 2سوسے زائد افرادمیں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی جس میں 130چینی باشندے بھی شامل ہیں۔ شہر قائد میں بارش بعد شہر میں ڈینگی نے وبائی شکل اختیار کر لی ،  ایک ماہ کے دوران 2 سو سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ڈینگی پھیلانے والے مچھروں نے پاور پلانٹ میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو بھی نہ چھوڑا مچھروں کے کاٹنے سے 130 چینی باشندے ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔ حکومت سندھ کی ہدایت پرپاورپلانٹ میں ہی کیمپ لگا کر متاثرہ افراد کا علاج شروع کر دیا گیا  ، صوبائی ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران 1400 سے زائد افراد ڈینگی بخار کا شکار ہو چکے ہیں، رواں برس ڈینگی بخار سے 6 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے۔