Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں ڈیری فارمرز کا دودھ کے نرخ بڑھانے کیلئے نیشنل ہائی وے پر احتجاج

کراچی میں ڈیری فارمرز کا دودھ کے نرخ بڑھانے کیلئے نیشنل ہائی وے پر احتجاج
February 15, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ڈیری فارمرزاور ضلعی انتظامیہ میں دودھ کے نرخوں کے معاملے پر  کھینچا تانی ابھی تک جاری ہے ۔

ڈیری فارمرز نے مطالبات پورے نہ ہونے پر نیشنل ہائی وے پر احتجاج شروع کر دیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی ۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا ۔

پولیس نے نیشنل ہائی وےکے دونوں ٹریک ٹریفک  کےلئے بحال کروادئے۔

اس سےپہلے مظاہرین کاکہناتھاکہ  ان کااستحصال بندکیاجائے  اور دودھ کی نئی قیمت مقررکی جائے۔

ڈیری فارمرز کا کہناہے موجودہ قیمتوں میں دودھ کی فروخت ممکن نہیں ہے۔