Sunday, September 25, 2022

کراچی میں ڈاکو ایم کیو ایم کے رہنما کا گھر کا صفایا کر گئے

کراچی میں ڈاکو ایم کیو ایم کے رہنما کا گھر کا صفایا کر گئے

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ڈیفنس خیابان سعدی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ایم کیو ایم کے رہنما کا گھر لوٹ لیا ۔ ملزم سابق صوبائی وزیر شبیر قائم خانی کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیورات لے اڑے ۔ آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر کے گھر کا ڈاکو ؤ ں نے صفایا کردیا ۔ پولیس نے ملازم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔ شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہ ڈر تو کسی اور کا رہتا ہے لیکن آکوئی اور گئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کےبیانات قلمبند کرلیے ہیں ۔ ملزموں کی تعداد 6 تھی اور چہرے چھپائے ہوئے تھے۔ پولیس نے شبیر قائم خانی کے ملازم کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کرلیں گئے۔