Friday, October 7, 2022

کراچی میں ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون کو لوٹ لیا

کراچی میں ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون کو لوٹ لیا

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں اسڑیٹ کرمنل حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ بچوں کو اسکول لانے لیجانے والی ماؤں کو لوٹنےلگ گئے ۔ عزیزآباد میں بچوں کو اسکول سے لانے والی ماں کو ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے لوٹ لیا ۔سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹونیوز نے حاصل کرلی ۔
عزیزآباد میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے ماں کو لوٹ لیا ۔ موٹرسائیکل پر سوار دو ملزم جن میں سے ایک نے ہیلمنٹ جبکہ دوسرے نےکیپ پہن رکھی
تھی ،گلی میں پانی پینے کے بہانےرکے ۔
خاتون بچوں کے ساتھ قریب آئی تو ایک نے اسلحہ دیکھا کر موبائل لےلیا۔دوسرے ملزم نے آکرطلائی چیناورکانوں سےبالی اتروا لی۔ معصوم بچے کھڑے سب کچھ دیکھتے رہے۔


اس دوران موٹرسائیکل سوارشہری لوٹ مارکےمنظردیکھنےکے باوجود خاموشی سےگزرگیا۔ کچھ دیربعد وہاں سےگزرنے والے دوسرے شہری نے بھی کوئی مزاحمت نہیں کی۔
ماں کی بیٹیوں نے یہ مناظردیکھے تودوڑ کروہاں آگئیں مگر ملزم باآسانی چلے گئے۔


کچھ دن پہلے گلستان جوہر میں طالبہ سے بھی بیگ چھننا گیا تھا وہ ملزم بھی گرفتارنہیں ہوسکےہیں۔ اوراب یہ واردات بھی پولیس کاکارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔