کراچی میں چینی باشندے کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کےعلاقے کلفٹن میں چینی باشندے کی ہلاکت کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔
تفتیشی ذرائع کےمطابق تحقیقاتی اداروں نے اہم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے ۔
واردات میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی سامنے آگئی ہے ۔
سفید رنگ کی کار کو چینی باشندوں کی کار کا تعاقب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔