Thursday, September 19, 2024

کراچی میں چھٹی کے دن بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن

کراچی میں چھٹی کے دن بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن
July 11, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں چھٹی کے دن بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ برساتی نالوں پر 16 مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔

سینئر ڈائریکٹرمحکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کے مطابق متوقع بارشوں کے پیش نظر افرادی قوت اور بھاری مشینری میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے محمود آباد ،گجر اور اورنگی نالے کے متاثرین کیلئے ری سیٹلمنٹ پلان بنا لیا۔ محکمہ بلدیات نے ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے میں ڈھائی ڈھائی سو ایکڑ زمین مختص کرنے کی سفارش کر دی۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو سمری بھی ارسال کر دی گئی۔

سمری کے مطابق چھ ہزار مسمار شدہ گھروں کے متاثرین کی بحالی کیلئے زمین درکار ہے۔ ساڑھے چھ ارب گھروں کی تعمیر اور ساڑھے تین ارب انفرا اسٹرکچر پر خرچ ہوں گے۔ وزیر اعلی سندھ نے معاملہ سندھ کابینہ میں بھیجنے کی ہدایت کر دی۔