Friday, September 30, 2022

کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل تاریخی بنائیں گے ، نجم سیٹھی

کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل تاریخی بنائیں گے ، نجم سیٹھی

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل تاریخی بنائیں گے ۔ عالمی کرکٹ کی روشنیاں لوٹائیں گے ۔ چیئرمین پی سی بی نے کراچی میں پی ایس ایل فائنل کو خوش آئند قرار دیدیا۔
چئیرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ دنیا میں کراچی کا مثبت امیچ اجاگر ہوگا ۔
چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی امور زیر غور ہیں ۔ پھر بھی کوئی معاملہ ہوا تو پلان بی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے کھیلنا ہماری مجبوری نہیں ۔ بھارت نہیں کھیلنا چاہتا تو ایف ٹی پی میں معاہد ہ کیوں کیا؟ ۔