Tuesday, December 6, 2022

کراچی میں پیپلز بس سروس اچانک معطل ہو گئی

کراچی میں پیپلز بس سروس اچانک معطل ہو گئی

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پیپلز بس سروس اچانک معطل کر دی گئی جس سے مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ دفاتر سے گھروں کو واپسی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

 میڈیا پر خبر چلی تو وزیر ٹرانسپورٹ سندھ منظر پر آگئے، اویس قادر شاہ نے کہا کہ بس سروس تکنیکی بنیاد پر دو گھنٹوں کیلئے معطل کی۔ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، یوٹرن نہیں لیتے۔

لانڈھی دائود چورنگی تا ٹاور کیلئے پیپلز بس سروس کا آغاز گزشتہ سال پندرہ اپریل کو کیا گیا تھا۔