Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں پیش آنیوالے واقعات افسوسناک ہیں : شہباز شریف

کراچی میں پیش آنیوالے واقعات افسوسناک ہیں : شہباز شریف
August 23, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعلی پنجاب  نے کراچی میں پیش آنے والے واقعات کو افسوسناک قرار دے دیا، شہباز شریف کہتے  ہیں کہ  ہم جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں وطن عزیز کے خلاف   بیانات پر قانون  ضرور  ایکشن لے گا۔ تفصیلات کےمطابق  لاہور میں نویں جماعت کے پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ  پاکستان کے خلاف جانے والی باتوں کو ہضم نہیں کیا جا سکتا ان بیانات سے قوم کو دھچکہ لگا ہے، کراچی میں میڈیا ہاوسز پر دھاوا بولا گیا جس کی  جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ہوں ،جج یا پھر  جرنیل ہم سب پاکستان کی وجہ سے ہیں اور پاکستان  اس لیے نہیں بنایا گیا تھا کہ ہم ایسی باتیں کر کے اپنے ملک کی منزل کو کھوٹا کر دیں۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں دکھی انسانیت کی آبیاری اور خدمت کرنا ہے پاکستان  کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر تعلیم کےلیے دھرنے دینا ہوں ۔