Sunday, December 3, 2023

کراچی میں پیاز 100روپے ، ٹماٹر 200روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے

کراچی میں پیاز 100روپے ، ٹماٹر 200روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے
September 23, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی میں گوشت اور دالوں کے بعد سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں ۔ سبزی فروشوں کی من مانیوں نے کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ صرف کاغذ کے ٹکڑے تک محدود کر کے رکھ دی

انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کیخلاف عملی طور پر کوئی ایکشن نہ لینے پر سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں اور سبز مصالحہ جات عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے

۔کراچی میں فی کلو پیاز 100روپے جبکہ ٹماٹر کی قیمت 200روپے کلو تک پہنچ گئی ۔