Friday, October 7, 2022

کراچی میں پہلی بار آزاد فضا اور پُرفضا ماحول میں باکسنگ رنگ لگایا گیا

کراچی میں پہلی بار آزاد فضا اور پُرفضا ماحول میں باکسنگ رنگ لگایا گیا
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پہلی بار آزاد فضا اور پُرفضا ماحول میں باکسنگ رنگ لگایا گیا جہاں کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ شائقین نے بھی بھرپور لطف اٹھایا۔  باکسنگ میں لڑکوں کے ساتھ صنف نازک نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ کک باکسنگ، مارشل آرٹس اور جمناسٹک میں کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ شائقین باکسنگ سمیت دیگر صحت مندانہ تفریخ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ کھلی فضا میں باکسنگ کے انعقاد سے کھیل کو مزید پذیرائی حاصل ہو گی۔