Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں پولیس چھاپے کے دوران اقدام قتل کا ملزم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

کراچی میں پولیس چھاپے کے دوران اقدام قتل کا ملزم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
February 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے جنرل سیکرٹری کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا لیکن اسی دوران جنرل سیکرٹری عبدالکریم دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا ۔ کراچی پولیس کا خوف شہری کی جان لے گیا ۔ میٹروول سائٹ میں اقبال مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے جنرل سیکرٹری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ۔ اسی دوران عبدالکریم کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔ پولیس اہلکاروں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن علاقہ مکینوں نے گھیر لیا ۔ عبدالکریم کے بیٹے کا کہنا ہے والد کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا تھا ۔ پولیس چھاپے کے دوران والد کی طبعیت خراب ہوئی تو پولیس نے اسپتال پہنچانے کیلئے کوئی مدد نہیں کی ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے ملزم کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے اور اسی کیس میں گرفتاری کیلئے کارروائی کی تھی ۔