کراچی میں پولیس مقابلہ، 4ڈاکو مارے گئے، اسلحہ اور 2موٹرسائیکلیں برآمد
کراچی (92نیوز) میٹھادر کے علاقے میں پولیس نے ایک گھر میں ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع پر مکان کا محاصرہ کیا۔ ڈاکووں کی جانب سے مزاحمت پر پولیس کی مزید تفری طلب کی گئی۔
ایس ایس پی سٹی فداحسین کے مطابق ملزموں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔
جوابی فائرنگ میں چار ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔ چاروں ڈاکووں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔