Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں پولیس مقابلہ: ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، تین افراد زخمی

کراچی میں پولیس مقابلہ: ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، تین افراد زخمی
August 25, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس نے مقابلے میں ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پاک کالونی میں قبرستان کے قریب چھاپے کے دوران ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ڈاکو حبیب زخمی ہو گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔