Thursday, September 29, 2022

کراچی میں پاکستان کا پہلا رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری فنڈ قائم کر دیا گیا

کراچی میں پاکستان کا پہلا رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری فنڈ قائم کر دیا گیا
کراچی (92نیوز) کراچی میں پاکستان کا پہلا رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری فنڈ قائم کردیا گیا جبکہ کراچی سٹاک ایکس چینج میں رئیل اسٹیٹ فنڈ کی لسٹنگ بھی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رئیل اسٹیٹ فنڈ کی تقریب میں سندھ کے صوبائی وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنڈ کے قیام سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر مزید مستحکم ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں عوام کوریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔