Tuesday, October 4, 2022

کراچی میں ٹیپو سلطان فلائی اوور بھی وی آئی پی کلچر کی نذر ہوگیا

کراچی میں ٹیپو سلطان فلائی اوور بھی وی آئی پی کلچر کی نذر ہوگیا
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ٹیپو سلطان فلائی اوور بھی وی آئی پی کلچر کی نذر ہوگیا،پل تعمیر ہوئے کئی دن گزر گئے لیکن ٹریفک کےلئے نہیں کھولاجاسکا،وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ کو بھی بتادیاگیاکہ فلائی اوور مکمل ہے ۔ ٹیپوسلطان فلائی اوور کی تعمیرمکمل ہو گئی لیکن ٹریفک کے لئے کھولا نہیں جاسکا۔فلائی اوور کی تعمیرمکمل ہوئے کئی دن گزرگئے۔لیکن سندھ سرکار کے پاس افتتاح کےلئے وقت نہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کوفلائی اوور کے افتتاح کےلئے وی آئی پی شخصیت نہیں مل رہی ،  فلائی اوورٹریفک کےلئے نہ کھولنے سے روزانہ شام میں بدترین ٹریفک جام ہوجاتاہے جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ  جب فلائی اووربن رہاتھاتب تو  ٹریفک جام میں پھنستے تھے اب تعمیرمکمل ہونے کے بعد فلائی اوور نہ کھولے جانے کی وجہ سے بھی ٹریفک میں پھنس جاتے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کو ترقیاتی کاموں سےمتعلق اجلاس میں بھی بتایاگیاکہ فلائی اوورکی تعمیرمکمل ہوچکی ہے ۔