کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کولمبیا کے دارالحکومت کے سابق میئر نے کمر کس لی

کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کولمبیا کے دارالحکومت کے سابق میئر اینریک پینالوسا بوگوٹا شہر کو نئی پہچان دینے کے بعد اب کراچی کے مسائل کے حل کی جدوجہد میں مصروف ہو گئے ہیں۔
اینریک پینالوسا جرائم اور سست ٹریفک کی وجہ سے مشہور شہر بوگوٹا کو نئی پہچان دینے میں کامیاب ہو گئے تھے اوراب وہ ان دنوں پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی میں مثبت تبدیلیاں لانے کیلئے پاکستانی حکام کی مدد کر رہے ہیں۔
پینالوسا ان تجربات کا استعمال کریں گے جن کے ذریعے بگوٹا کو نیا تشخص ملا۔اس سلسلے میں کراچی میں وسیع تر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو متعارف کرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جس پر ایک بلین ڈالر لاگت آئے گی۔
کراچی کی آبادی میں 1998ءسے اب تک ہر سال قریباً چار فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے جبکہ آمدورفت کی صورتحال بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوئی ہے۔