Monday, November 28, 2022

کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے
کراچی (92نیوز) کراچی میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں وقفے وقفے سے زلزلے کے تین جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا صبح نو بج کر پینتیس منٹ پر محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز اندرون سندھ بدین ریکارڈ کیا گیا جبکہ ریکٹر اسکیل پر اسکی شدت تین عشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا دوسراجھٹکا دس بج کر سات منٹ پر محسوس کیا گیا جس کا مرکز کراچی کا علاقہ لانڈھی تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت دو عشاریہ دو ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا تیسرا جھٹکا بھی لانڈھی کے علاقے میں ہی دس بج کر سینتیس منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت ریکٹراسکیل پر تین عشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تینوں زلزلے زیرزمین دس کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کئے گئے۔