کراچی میں ورلڈاسنوکرسکس ریڈاینڈٹیم اسنوکر سجنے کوتیار، 18ممالک کی ٹیمیں آئیں گی

کراچی (92نیوز) کراچی میں ورلڈ اسنوکر سکس ریڈ اینڈ ٹیم اسنوکرکا میلہ سجنے کوہے تیار ہے اور اس کےلئے بھارتی کھلاڑیوں کو بھی ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم اسنوکر میں پاکستان سمیت اٹھارہ ممالک شرکت کر رہے ہیں جن میں افغانستان، آسٹریلیا، بحرین، چین، مصر انگلینڈ، ہانگ کانگ، بھارت، ایران، لٹویا،ملائشیا، فلپائین،قطر، سعودی عرب، سری لنکا، ترکی اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔
سکس ریڈ کےلئے مجموعی انعامی رقم گیارہ ہزار امریکی ڈالر جبکہ ٹیم ایونٹ کےلئے ساڑھے آٹھ ہزار امریکی ڈالر رکھے گئے ہیں۔ پاکستان سے چھبیس کیوسٹ شرکت کریں گے۔ پاکستانی کیوسٹ کا کہنا تھا کہ تیاریاں مکمل ہیں، قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔