کراچی (92نیوز) کراچی کے تمام مزاروں کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ مخکمہ اوقاف نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار پر خودکش حملے کے بعد صوبائی دارالحکومت کے تمام مزارات کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ مزارات انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تاحکم ثانی مزارات بند رکھے جائیں۔