Tuesday, October 4, 2022

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا۔ ٹینکر میں موجود آئل سڑک پر بہہ گیا۔ حادثے کے بعد پولیس ، رینجرز اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ نیشنل ہائی وے کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ کراچی سے اندرون سندھ جانے والے ٹینکر میں 15 ہزار لیٹر آئل موجود تھا۔ واقعے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ کلینر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ 6گھنٹے کی بعد ٹینکر کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ۔