کراچی میں نگلیریا سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا

کراچی (92نیوز) کراچی میں نگلیریا سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا جس اب تک جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد سات ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت بائیس سالہ معلم ولد شیرعلی کے نام سے ہوئی ہے۔
نوجوان سائٹ کے علاقے ایم پی آر کالونی کا رہائشی تھا اور کئی روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔
نوجوان کی موت کے بعد ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفراعجاز اور ٹی ایچ اوہیلتھ ڈاکٹر شفیق نے فوری طور پر ایم پی آر کالونی کا دورہ کیا اور پانی کے نمونے حاصل کئے۔
ای ڈی اوصحت کے مطابق پانی میں کلورین کی مقدار کم یا زیادہ ہونے کا پتہ لگایا جائےگا۔