Saturday, September 24, 2022

کراچی میں نورس چورنگی کے قریب فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر چھ مزدور جاں بحق

کراچی میں نورس چورنگی کے قریب فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر چھ مزدور جاں بحق

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر 6 مزدور جاں بحق ہوگئے ، فیکٹری انتظامیہ نے مزدوروں کا صفائی کےلئے ٹینک میں اتارا تھا۔

سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب فیکٹری میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق  انتظامیہ نے مزدوروں کو فیکٹری کے ٹینک میں صفائی کے لیے اتارا تھا ،  ٹینک میں موجود گیس سے مزدروں کی حالت غیر ہوئی اور وہ بیہوش ہوگئے ۔

فیکٹری میں کام کرنے والے ملازم آصف کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے بغیر کسی حفظاتی اقدامات کے مزدوروں کو ٹینک کے اندر بھیجا ، مزدور رات سے ٹینک میں ڈوبے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے فیکٹری انتظامیہ کی غفلت پائی گئی تو مقدمہ درج ہوگا۔