Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں میڈیکل کالجز کے طلبہ وطالبات  کا احتجاج جاری، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی حمایت کردی

کراچی میں میڈیکل کالجز کے طلبہ وطالبات  کا احتجاج جاری، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی حمایت کردی
July 25, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی میں اساتذہ کا دھرنا تو وقتی طور پر ختم ہوگیا تاہم مستقبل کے ڈاکٹرز کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، ڈاؤ یونیورسٹی کے ماتحت 3 میڈیکل کالجز کے طلبہ و طالبات نے وظیفہ بڑھوانے کیلئے دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں اساتذہ کا دھرنا تو ختم ہوگیا تاہم مستقبل کے ڈاکٹرز دوسرے روزبھی سراپا احتجاج رہے،ڈاو یونیورسٹی کے ماتحت تین میڈیکل کالجز درجنوں طلبہ و طالبات وظیفہ بڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی احتجاج کی حمایت کردی، ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سمی گل کا کہنا ہے کہ مطالبات جائز ہیں، حکومت منظور کرے۔ احتجاج کے باعث دانتوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یونیورسٹی انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ احتجاج چھوڑ کر مذاکرات کئے جائیں۔