Saturday, July 27, 2024

کراچی میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہو گیا

کراچی میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہو گیا
April 1, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں میڑک امتحانات کا آغاز ہوگیا ، پہلے دن نویں جماعت کا بائیولوجی اور دسویں جماعت کا سائنس کا پرچہ لیا گیا، چیئرمین میڑک بورڈ نے امتحانی مراکز کادورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

میٹرک بورڈ کے تحت میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات شروع ہوگئے۔ پہلے دن نویں جماعت کے طالب علموں نے بائیولوجی اور دسویں جماعت کے طالب علموں نے سائنس کا پرچہ حل کیا۔

کراچی بھر میں تین لاکھ 67ہزار 606 طلبا وطالبات قسمت آزمارہے ہیں ، شہربھر میں  365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ۔

چیئرمین میڑک بورڈ ڈاکٹرسعید کہتےہیں امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے  ، امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ مشینیں دوران  امتحانات بند رکھی جائیں گی۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کئی امتحانی مراکز کا دورہ  کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا ، ناظم آباد کے فرحانہ گورنمنٹ گرلز اسکول میں طالبات کو پرچہ  تاخیر سے دیا گیا۔

نقل کی روک تھام کےلئے طالب علموں کو موبائل فون لانے کی اجازت نہیں تھی ، جوطالب علم موبائل فون لائے تھے ان سےواپس لے لئے گئے۔