Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابہ نہ پایا جاسکا

کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابہ نہ پایا جاسکا
August 19, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابہ نہ پایا جاسکا، ملیرسٹی اورپیرآباد سےموٹرسائیکل چوری کرلی گئیں ۔ کراچی میں چور اتنے دیدہ دلیر ہو گئے کہ نہ انہیں قانون کا خوف رہا اور نہ پکڑے جانے کا ڈر ، دن دیہاڑے شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے ۔ پیر آباد کے علاقہ میں دو موٹرسائیکل لفٹر آئے اور گلی کا چکر لگایا ، ریکی کے بعد با آسانی موٹرسائیکل لے کر  فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات ملیر سٹی میں ہوئی ، جہاں ملزم نے 10 سیکنڈ میں موٹرسائیکل کا لاک کھولا اور فرارہوگیا۔ سی پی ایل سی کےاعداد وشمار کےمطابق شہر قائد میں ایک دن میں پچاس سے موٹرسائیکل چوری یا چھین لی جاتی ہیں۔