کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد
کراچی (92 نیوز) کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
کراچی میں امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست محکمہ داخلہ سندھ کو دی گئی تھی جسے منظور کرتے ہوئے پابندی کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے، بزرگ، خواتین، صحافی اور بارہ سال سے کم عمر کے بچے پابندی سے مستثنیٰ ہوں ہونگے۔
دوسری جانب سندھ پولیس نے صوبائی حکومت کو ممکنہ کارروائیوں کی اطلاعات سے آگاہ کر دیا ہے۔ پولیس کی طرف سے بھیجی رپورٹ کے مطابق بعض گروہ کراچی کا امن تہہ وبالا کرنے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں اور حال ہی میں پولیس ، رینجرز اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں پر حملے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔