کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی پہننے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی (92نیوز) کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننالازمی قرار دینے کےخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائرکردہ درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی اور سیکرٹری قانون سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اس سے دہشت گردی کو مزید فروغ ملے گا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ موٹرسائیکل کا فٹنس بل اسمبلی سے منظور نہیں کرایا گیا۔
حکومت سندھ اختیارات کاناجائزاستعمال کررہی ہے، حکومت سندھ کوغیرآئینی کام سے روکاجائے۔