Friday, October 7, 2022

کراچی میں موسم نے عید کی خوشیاں دوبالا کردیں

کراچی میں موسم نے عید کی خوشیاں دوبالا کردیں
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں موسم نے عید کی خوشیاں دوبالا کردیں  ، صبح سویرے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم انتہائی خوشگوار کردیا۔ آسمان پر گہرے بادلوں نے سورج کو چہرہ دکھانے نہ دیا  ، موسم ابر آلود ہوا تو شہریوں کے چہرے کِھل اٹھے ۔ شہر قائد میں صبح سویرے ملیر، ایئر پورٹ ماڈل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈیفنس میں ہلکی رم جھم نے موسم کو چار چاند لگادیئے ۔ موسم کا حال بتانے والوں نے عید کے پُرمسرت  موقع پر کراچی والوں کو بھی خوشخبری سنادی اور دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہجاری رہنے کی پیشگوئی کردی ۔