Saturday, November 26, 2022

کراچی میں مضرصحت کھانے سے دو بچوں کی اموات پراعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

کراچی میں  مضرصحت کھانے سے دو بچوں کی اموات پراعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
کراچی ( 92 نیوز) کراچی ڈیفنس کےایک ریستوران میں مبینہ طور پرمضر صحت کھانے سے دو بچوں کی اموات کے معاملے  پر پولیس نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خاندان میں آپسی رنجش سامنے نہیں آئی، تحقیقات کیلئے سوال نامہ تیار کرلیا ہے۔ ڈیفنس میں تین تھانوں کے تفتیشی افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی، ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی ۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ طارق دھاریجو کے مطابق تحقیقات کیلئے سوال نامہ بھی تیار کرلیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ کا کہنا ہے کہ خاندان کی آپسی رنجش سے متعلق اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا، ریسٹورنٹ سے برآمد گوشت کا مقدمہ فوڈ اتھارٹی حکام کی مدعیت میں درج ہوگا۔ تفتیش حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں اب تک کسی کو براہ راست نامزد نہیں کیا گیا۔